اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)امریکی ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس مائیک لیون نے چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں پاکستان کی سیاسی صورتِ حال پر طویل گفتگو کی گئی ۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان ٹیلی فون پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ پولیس کے تشدد اور صحافیوں کو حراست میں لیے جانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ مائیک لیون سے عمران خان نے سیکیورٹی سے متعلق درپیش صورتِ حال پر بھی گفتگو کی۔واضح رہے کہ امریکی رکنِ کانگریس مائیک لیون نے 2 روز پہلے عمران خان کی حمایت میں بیان دیا تھا۔