اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گرد چھ±پ کر ہی عدالت آتے ہیں، وقت دور نہیں منہ چھپا کر آنا پڑے گا۔اپنے بیان میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے حوالے سے کہاکہ پولیس کے سر توڑنے، پٹرول بم پھینکنے، جوڈیشل کمپلیکس پہ مسلح جتھوں سے حملہ آور ہونے کے بعد بیوی تمہاری ڈر گئی؟ ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ مریم نواز کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پہ دیکھتے تھے، ا±س وقت شرم اور حیا تھی؟ ،مریم نواز کے بیڈروم میں رات کوگھسنے کا آرڈر دیتے شرم آتی تھی؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب کوحملہ کرنےکاحکم دیتے شرم آتی؟ فریال تالپور کوعید پر ہسپتال سے گھسیٹ کر لاتے ہوئے اورمسجدِ نبوی اور لندن میں مجھ پرحملہ کراتے شرم آئی؟ ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پنکی باجی کو ہیرے،انگوٹھیاں لیتےڈرلگا اور چیخیں نکلتی تھیں؟۔