کراچی (نمائندہ خصوصی) محکمہ تعلیم سندھ کے جعلی بھرتی ملازمین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 257 ملازمین کو جعلی بھرتی کیس میں نوکری سے فارغ کردیا گیا۔جعلی بھرتی ہونے والوں میں لیب اسسٹنٹ، کمپیوٹر آپریٹر، جونیرکلرک اور انسٹرکٹر شامل ہیں۔بھرتی کے وقت ملازمین نے جعلی دستاویزات جمع کراے تھے جبکہ فارغ ہونے والے تمام ملازمین کا تعلق شکارپور سے ہے۔محکمہ تعلیم نے نکالے گے ملازمین کے خلاف اشتہار کے لے تفصیل بھی جاری کردی۔سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری کا کہنا ہے کہ جعلی بھرتی ملازمین اپنا کیس لڑنے کے لے عدالت سے رابطہ کرسکتے ہیں، اس سے قبل یہ ملازمین سندھ سروس ٹیبونل میں اپنا کیس ہار چکے ہیں۔