اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ), وزیر اعظم پاکستان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا,وفاقی کابینہ کا 3 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا,
الیکشن کمیشن 2021 کی رپورٹ کابینہ میں پیش ہو گی کابینہ کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش ہوگی.وفاقی کابینہ کو کل بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا پلان پیش کیا جائیگا,
پاور ڈویژن کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا پلان پیش ہو گا ،مارکیٹس شام 7 بجے بند اور ہفتہ کی چھٹی کی بحالی کی منظوری متوقع, ذرائع کےمطابق
وفاقی کابینہ 3 جون کو کئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کریگی,کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور مشاورت ہو گی.