اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماوں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔پیر کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد تھانہ سی ٹی ڈی میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماوں اسد قیصر، عامر کیانی، عمر ایوب، حماد اظہر، محمد عاصم، فرخ حبیب، حسان نیازی اور شبلی فراز کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔عدالت نے تمام پی ٹی آئی رہنماوں کی 3 اپریل تک 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔