ارونا چل پردیش ( نیٹ نیوز)
بھارت کی ریاست اروناچل پردیش میں فوجی ہیلی کاپٹر رڈار سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر نے صبح 9 بجے سانگے گاؤں سے اڑان بھری اور آسام کے علاقے مسماری کے لیے روانہ ہوا تھا۔اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ اس میں دو پائلٹ موجود تھے جن کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں ایک اعلیٰ فوجی افسر عملے کے ساتھ سوار تھا تاہم اس بارے میں مصدقہ اطلاعات نہیں۔حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔