بھاولپور(نمائندہ خصوصی) خواتین کے موبائل کا ڈیٹا ریکور کرکے ایڈیٹنگ کے بعد بلیک میل کرکے عزتیں لوٹنے والا درندہ ایف آئی اے سائیبر کرائم کی ٹیم نے بھاولپور سے گرفتار کر لیا سنگین نوعیت کا ڈیٹا برآمد ملزم کی مذید تفتیش کا عمل جاری شہریوں کا ایف آئی اے کو خراج تحسین تفصیل کے مطابق بھاولپور الکریم پلازہ میں حمزہ موبائل پر سلیمان اسلم نامی شخص نے اپنے مبینہ ساتھی عبدالباسط کے ساتھ ملکر موبائل ٹھیک کرانے کے لئے آنے والی یونیورسٹی کی طالبات کے موبائل فونز کا ڈیٹا ریکور کرنے کے بعدایڈیٹنگ کرکے انہیں بلیک میل کر کے ان کی عزتوں سے کھیلتے تھے اور ان کی برہنہ تصاویر بنا انہیں شادی کرنے پر مجبور اور ان کے گھر والوں سے بھاری رقوم بٹورتے تھے یہ سلسلہ کافی عرصہ سے جاری تھا بھاولپور شہر کی رھائشی (ح) کو بھی ملزمان نے بلیک میل کیا اس کی شادی ہوجانے پر اس کے خاوند کو( ح )کی نازیبا تصاویر بھجوادیں جس پر اسے طلاق ہوگئی دوسری جگہ شادی ہوئی تو اس کے خاوند کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا بلکہ اس کےبھی پورے خاندان کو اس کی نازیبا تصاویر بھجوادیں اور اس کے خاوند کے خلاف مختلف تھانوں اور عدالتوں میں جھوٹے کیس دائر کر دیئے اور اسے بھی مجبور کرتے رھے کہ وہ بھی( ح) کو طلاق دیدے متاثرہ لڑکی نے تنگ آکر ایف آئی اے سائیبر کرائم ملتان میں تحریر ی درخواست دیدی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اےسائیبر کرائم ملتان عدنان خان نے اس کیس میں ذاتی دلچسپی لیکر مرکزی ملزم سلیمان اسلم کے خلاف گھیرا تنگ کیا متعدد مقامات پر چھاپے مارے لیکن ملزم قابو نہ آیا گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان خان کی نگرانی میں ایف آئی اے سائیبر کرائم ملتان نے بھاولپور میں ڈرامائی انداز میں چھاپہ مارکر ملزم سلیمان اسلم کو گرفتار کر لیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم سلیمان اسلم کے زیر استعمال موبائل سے سنگین نوعیت کا مواد برآمد ہوا ہے مذید تفتیش کے لئے کاروائی جاری ہے یہ بھی بتایاگیاہے کہ اس کے ساتھی شریک ملزم عبدالباسط کی گرفتاری کے لئے منصوبہ بندی کی جارھی ہے عوامی وسماجی حلقوں نے ایف آئی اے کی ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہا ہے اورملزم سلیمان اسلم کو معاشرے کا ناسور قرار دیتے ہوئے اسے کڑی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے