اسلام آبا(نمائندہ خصوصی)رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔اسلام آباد میں سبزی اور پھل فروشوں نے دام بڑھا دیئے۔رمضان المبارک سےقبل آخری اتوار سے ہی شہری سحروافطارکیلئے خریداری میں مصروف ہو گئے ہیں۔اسلام آباد میں پھل اور سبزیوں کی ۔قیمتوں میں 40 تا 50 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا گیا ہے ۔پیز پھر 200 روپے کی جانب بڑھنے لا جبکہ آلو 40 سے 70 پر چلے گئے ہیں، لیمو 150 سے چھلانگ لگا کر 400 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ فروٹ چاٹ میں استعمال ہونے والے پھل ابھی سے چار گنا تک مہنگے کردیے گئے ہیں۔سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں اضافے پرشہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔