اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی کابینہ نے حال ہی میں تعینات ہونے والے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دیدی ہے۔ وزارت قانون کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ وزارت قانون کی سمری کے مطابق چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے مساوی منظور کی گئی ہیں۔ چیئرمین نیب کو سترہ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ، سرکاری رہائشگاہ اور دو گاڑیاں دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ چیئرمین نیب اسلام آباد میں دو کینال کا پلاٹ حاصل کے مجاز ہونگے۔ چئیرمین نیب کو دو ہزار یونٹس بجلی اور 600 لیٹر کا ماہانہ پیٹرول بھی فراہم کرنے کی منطوری دی گئی ہے۔ چئیرمین نیب ایک حساس پوزیشن کے ساتھ اہم ترین ذمہ داریاں سر انجام دینے کے پابند ہیں۔واضح رہے کہ چئیرمین نیب نذیر احمد نے 6 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔وفاقی حکومت کو نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ چیئرمین نیب کی تںخواہ و مراعات کا تعین کرسکتی ہے۔۔