اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پنجاب کا بجٹ کون پیش کرے گا؟ اور وزیرخزانہ کون ہوگا ؟فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔ وزارت خزانہ کا قلمدان حاصل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کھینچا تانی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے میاں مجتبی شجاع الرحمن کا نام بطور وزیر خزانہ کے سامنے آ گیا جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مخدوم عثمان محنود کا نام زیر گردش ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو وزارت خزانہ دئیے جانے پر مخدوم عثمان کا بجٹ پیش کئے جانے کاامکان ہے ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال وزیر خزانہ کا نام فائنل نہیں کیا جا سکا۔ پنجاب کا وزیر خزانہ نہ ہونے کے باعث حکومت کو بجٹ تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ پنجاب کے 8 وزراء کے حلف کے بعد رواں ہفتے مزید وزراءکے حلف لئے جانے کاامکان ہے ۔ رواں ہفتے اتحادیوں پر مشتمل 12 سے زائد ارکان اسمبلی کا حلف اٹھایا جانے کاامکان ہے ۔ کابینہ کے دوسرے مرحلے میں وزیر خزانہ کا بھی اعلان متوقع ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں بجٹ کی± تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کابجٹ 16 یا 17 جون کو پیش کئے جانے کاامکان ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجٹ پاس کرانے کے لیے حکمت عملی کی تیاری شروع کر دی۔
9