اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز کے گھر پر چھاپا مارا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے شبلی فراز کے گھر کی تلاشی لی، شبلی فراز گھر پر نہیں تھے۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے گھر پر چھاپے کے دوران خواتین اہلکار بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ تھیں۔ذرائع کے مطابق سینیٹر شبلی فراز تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں نامزد ہیں۔اس سے قبل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرین کی جانب سے پولیس پر حملے کے معاملے پر پولیس نے 7 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ شالیمار پولیس نے اشتعال انگیزی میں ملوث 7 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزمان میں راجہ ندیم جہانگیر کیانی، شرافت سلطان کیانی شامل ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان میں محمد رضوان، سہیل احمد، حسنین اختر، مظہر مسعود، محمد زرین بھی شامل ہیں۔