لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں حاضری کی درخواست پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس حاضر ہوکر میری حاضری لگوائی جائے۔ہفتہ کو سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس مجھ پر شیلنگ کر رہی ہے، پولیس عدالت میں داخل نہیں ہونے دے رہی لہٰذا اپنا اسٹاف بھیج کر میری حاضری قبول کریں۔عدالت نے عمران خان کی درخواست منظور کی۔اس پر طنز کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ میرے پاس حاضر ہوکر میری حاضری لگوائی جائے۔