لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نے زمان پارک میں آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توکل سے زمان پارک آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ زمان پارک میں آپریشن پولیس کی جانب سے عدالت میں کی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی ہے۔استدعا ہے عدالت ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔