اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ہفتہ کو کسی بھی قسم کی ریلی، عوامی اجتماع کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی۔پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہفتہ کو کسی بھی جماعت، تنظیم اور فرد وغیرہ کے جلوس کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے بھی جلوس اور ریلی کی لائیور یا کارڈ کوریج پرپابندی عائد ہے۔پابندی پیمرا ایکٹ کی سیکشن 26 اے کے تحت عائد کی گئی۔