کراچی (نمائندہ خصوصی) ایم کیو ایم رہنما سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا قصور نہیں نظام چلانے والوں کا قصور ہے، یکطرفہ نظام قانون نہیں چلے گا۔ قانونی نظام چلانے کی طاقت نہیں، تو چھوڑ دیں۔ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک اس وقت پھنس گیا ہے۔ سسٹم ہینگ ہو گیا ہے۔ یہ نظام نہیں چل سکتا۔ غریبوں کے لئے ہی سارے قانون ہیں۔ طاقت ور کے لیے کوئی قانون نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بتا دیا ہے حالات کے تناظر میں بدمعاش بنو۔ ملک چلانے والے عمران خان سے اجتماعی معافی مانگیں۔ پی ٹی آئی کا قصور نہیں نظام چلانے والوں کا قصور ہے۔ لوگ مہنگائی سے مر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ 5 بجے جج صاحب کہہ رہے ہیں آئیے ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ ریاست کو صرف غریبوں کو مارنا آتا ہے۔ لوگ بنگلادیش جارہے ہیں۔ ٹکا بھی اب پاکستانی کرنسی سے اوپر نکل گیا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ جن لوگوں کو قانونی نظام چلانے کی طاقت نہیں، وہ چھوڑ دیں۔ ملک اس طرح کے اشرافیہ کے ساتھ نہیں چلنا چاہیے۔ ریاست عمران خان سے اجتماعی معافی مانگے اور ریاست ان کے حوالے کردیں۔