اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پرخصوصی رمضان پیکج پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے آٹے کی مفت فراہمی شروع کر دی گئی ۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق تمام غریب خاندانوں کو رمضان المبارک میں مفت آٹا ملے گا 25 شعبان سے 25 رمضان تک ہر غریب خاندان کو آٹے کے تین تھیلے ملیں گے ۔وزیراعظم نے 25 شعبان سے رمضان پیکج پر عمل درآمد کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔ وزیراعظم نے غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کے خصوصی رمضان پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔