ریاض (نمائندہ خصوصی) رمضان المبارک کے دوران عمرہ کے مناسک کے لیے اندرون اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں مسلمانوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی ہے۔ رمضان المبارک کے وران عمرہ کی بکنگ مکمل کی جا چکی ہے۔رمضان المبارک کے آخر میں عمرہ کرنے کے لیے نئی بکنگ کا امکان نہیں۔سعودی اخبار نے رمضان المبارک میں عمرہ کے مناسک ادا کرنے کے لیے بکنگ کی بڑھتی ہوئی طلب کا انکشاف کیا۔ ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ بکنگ کے6 روزمیں زیادہ رش دیکھنے میں آیا، 7 دن درمیانے درجے کا رش اور 3 دن سب سے کم افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ ایپ میں میں بتایا گیا کہ رمضان المبارک کے 13 دنوں بشمول آخری دس دنوں میں بکنگ کا کوئی امکان نہیں ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری اور عمرہ امور کے معاون عبدالرحمن شمس نے بتایا تھا کہ رمضان کے مہینے میں مملکت سے باہر سے عمرہ کے لیے نسک پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہونے والے افراد کی تعداد کل تک تقریبا آٹھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔