اسلام آباد
(نمائندہ خصوصی )
ایف آئی اے اسلام آباد نےکینیڈا اور یورپ کے ویزوں کے نام پر سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والےنیٹ ورک کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر عبدالجبار اور ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل آمنہ بیگ کی خصوصی ہدایات پر انسپکٹر سید شبیر عباس کی سربراہی میں ٹیم نے جیری فیڈکس اسلام آباد دفتر کے باہر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوے کینیڈا اور یورپ کے جعلی ویزوں کا کاروبار کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کے سرغنہ چوہدری ذوالفقار علی اور ساتھی شہزاد شریف کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے جن پر کینیڈا کے جعلی ویزہ جات لگے ہوے تھے۔ملزمان ویزہ جات دکھا کر سادہ لوح لوگوں سے فی ویزہ 40 لاکھ روپے وصول کرتے تھے ملزم شہزاد شریف نے کینیڈا کے نمبر سے ایک واٹس ایپ بنایا ہوا تھا جس کے ذریعے وہ اسلام آباد میں ہی بیٹھ کر سادہ لوح لوگوں کو ورغلا کر کنیڈا ورک ویزہ کی بابت معاملات طے کرتا تھملزمان سادہ لوح لوگوں کو جیری ویزہ آفس اسلام آباد لے جا کر کیس جمع کرواتے اور درخواست فارم پر اپنا نمبر اور ای میل ایڈریس دیتے تا کہ جیری آفس والے ان سے ہی رابطہ رکھیں بعد ازاں ملزمان معصوم لوگوں کے پاسپورٹ خود ہی واپس لے لیتے اور ان پر جعلی ویزے خود ہی چسپاں کرتے اور خطیر رقم بٹور لیتے۔
ملزمان کا چار یوم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔