کراچی (نمائندہ خصوصی ) محکمہ اقلیتی امور سندھ کے تحت سندھ اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں غیر مسلم طلبہ میں اسکالر شپس چیک تقسیم کرنے کی تقریب ۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی تھے۔ تقریب میں سیکریٹری منارٹی افئیرز محمد عباس بلوچ، سندھ نان مسلم ویلفیئر کمیٹی کے اراکین بھی شریک۔ مجموعی طور پر یونیورسٹی اور کالج کے 2875 طلباء کو اسکالرشپس چیک دیئے گئے ۔جس میں 1722 یونیورسٹی اور 1153 کالج طلبہ شامل ہیں ۔ طلبہ میں دوکروڑ اکاسی لاکھ 25 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے ۔ مستحق طلبہ میں یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے کہا کہ
وہ اس سے قبل بھی محکمہ اقلیتی امور کے وزیر رہے ہیں۔ ہمیشہ پوری کوشش کی ہے کہ خدمت کروں۔ قیادت کی ہدایات کے تحت مندر ،چرچ ، مسان اورگردواروں کی خدمت کررہے ہیں۔ اقلیتی برادری کے غریب لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہم نے سندھ نان مسلم ویلفیئر کمیٹی بنائی ہے۔ جس میں اقلیتی برادری کی تمام کمیونٹیز کی نمائندگی شامل ہے اور کمیٹی کی ہی مشاورت اور منظوری سے مستحق طلباء کو اسکالرشپس کیلئے منتخب کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورپیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کاسب سے پہلے نوٹس لیاہے۔میری کوشش ہوتی ہےکہ ہرمستحق تک پہنچوں۔ انہوں نے کہا کہ مزید طلبہ کواسکالرشپ دیں گے،فورتھ کوارٹررلیزکروایاجومشکل ہوتاہے۔ ایک ہفتے کے اندر مزید بچوں کواسکالرشپ دیں گے۔آئندہ بجٹ میں میری تجویز ہے کہ اسکالر شپ کی مد میں مختص رقم کو دگنا کریں۔ پیپلزپارٹی نے ہر بار مینارٹی کے طلبہ کو بہترین چانس دیئے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اور کالج طلبہ کو وضائف دیئے گئے ہیں ۔ میری کوشش ہے کہ اسکول کے مستحق طلبہ کوبھی اسکالرشپ دوں۔ تقریب سے ایم پی اے اینتھونی نوید ، سیکرٹری اقلیتی امور محمد عباس بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔