لاہور(نمائندہ خصوصی ) نگران پنجاب حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ریلیوں ،سکیورٹی اورقانونی معاملات کے ٹی او آرز طے پا گئے۔تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل ،سرچ وارنٹس کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی۔پی ٹی آئی اور نگران پنجاب حکومت کے درمیان ریلی،سکیورٹی اور قانونی معاملات کے ٹی او آرز طے پا گئے۔تحریک انصاف کی جانب سے شبلی فرازاورپولیس کی جانب سے ایس ایس پی عمران کشور فوکل پرسن ہوں گے۔معاہدہ کے مطابق پی ٹی آئی14 اور 15مارچ کو درج ہونے والے مقدمات میں تفتیش میں تعاون کرے گی۔معاہدہ کے مطابق تحریک انصاف اتوار کی بجائے پیر کے روز جلسہ کرے گی۔جلسے کی اجازت کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے گا۔معاہدہ کے مطابق عمران خان کی سکیورٹی کیلئے بنائی گئی گائیڈ لائن پر عمل ہو گا،پی ٹی آئی سکیورٹی کیلئے متعلق حکام کو درخواست دے گی۔ تحریک انصاف ریلی نکالنے سے کم از کم پانچ دن پہلے آگاہ کرے گی۔