کراچی( نمائندہ خصوصی )صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان (کیپ )کی جانب سے صارفین کے عالمی دن اور خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ تھے جبکہ اس موقع پرصوبائی وزیر خواتین ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید ہ شہلا رضا ،وزیر آرکیا لوجی طارق حسن،ایم پی اے منگلا شرما،چیئرمین کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان کوکب اقبال،کیپ وومن ونگ کی چیئر پرسن رافیعہ مامو ںجی،سی ای او عیسیٰ لیبارٹری پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ،نائب صدر سندھ سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن جاوید احمد چھتاری،اعزازی قونصل جنرل مورو کو مرزااشتیاق بیگ،یمن کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اختیار بیگ،انڈو نیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کونکورو ہاڈیننگراٹ اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ قیام پاکستان سے لےکر تعمیر پاکستان تک خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے انہوںنے کہاکہ فاطمہ جناح،بیگم راعنا لیاقت علی خان، دختر مشرق بے نظیر بھٹو،شیری رحمان،حناءربانی کھر،ملیحہ لودھی، فاطمہ ثریا بجیا،سلطانہ صدیقی،شرمین عبید چنائے ،سمینہ بیگ،ارفعہ کریم،مریم مختیار، اور دیگر خواتین زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں رہی ہیں سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں با اختیار بنانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے چو نکہ وہ خدا داد صلاحیتوں سے مالا مال ہوتی ہیںاور اب دنیا بھر میں خواتین کو ہر شعبے میں اہمیت دی جانے لگی ہے انہوںنے کہا کہ خواتین کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا جبکہ ہمارے ملک میں خواتین کی آبادی بھی52 فیصد سے زائد ہے اگر انہیں عزت کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے جس میں تعلیم سے لےکر ملازمت تک بغیر کسی ہراسمنٹ کے کام کرنے دیا جائے تا کہ وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ شہلا رضانے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کو اپنی مثال آپ بنایاچاہے وہ ماں ہوبیٹی ہو،بہن ہو یا بیوی ہو اس کے ہر کردار میں محبت،خلوص اور قربانی نظر آتی ہے انہوںنے کہاکہ ہم جو آج یہاں کھڑے ہیں وہ ماں کی تر بیت اورقربانی کی ہی بدولت ہی ہے چونکہ ماں کی گود ہی بہترین تربیت گاہ ہے سیدہ شہلا رضا نے کہاکہ اسی لئے کہا گیا ہے کہ ہر کامیاب شخص کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اور کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جہاں عورت نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا نہ منوایا ہوانہوںنے کہاکہ مجھے محترمہ شہید بی بی منسوب ایوارڈ دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دیں گی اس مو قع پرصوبائی وزیر آرکیا لوجی طارق حسن نے کہاکہ پاکستانی خواتین انتہائی با صلاحیت ہیں جو زندگی کے مختلف شعبوں میں پیش پیش ہیںانہوںنے کہاکہ تعلیم ہو یا صحت،مالیاتی ادارے ہر شعبے میں خواتین اپنا نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں خواتین کو امپاورمنٹ بنانے سے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے طارق حسن نے کہاکہ چین اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کو جس طرح با اختیار بنایا گیا ہے اسی طرح پاکستانی خواتین کو بھی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ملک معاشی لحاظ سے مستحکم ہو سکے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کیپ کوکب اقبال نے کہاکہ خواتین اور صارفین کے حقوق کاعالمی دن منانے کے لئے یہ تقریب منعقد کی گئی ہے جس میںصارفین ،پروڈکٹ بنانے والی کمپنیوں اور زندگی کے مختلف شعبوںمیں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو ان کی خدمات پرانہیں محترمہ فاطمہ جناح،بیگم راعنا لیاقت علی خان اوردختر مشرق شہید بے نظیر بھٹو انٹر پنیورایوارڈ سے نوازا گیا ہے انہوںنے کہاکہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کےلئے کیپ گزشتہ تیس سالوں سے خدمات سر انجام دے رہی ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ ،پنجاب اور ملک کے دیگر صوبوں میں کنزیومر کورٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین کے حقوق کا تحفظ ممکن ہوا ہے