کراچی(نمائندہ خصوصی)
ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی ۔پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افغان مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔نصیب جان نامی افغان مسافر پرواز نمبر G9543 سے عمان جا رہا تھا۔مسافر کے پاسپورٹ پر عمان کے لئے ملازمت کا ویزہ لگا ہوا تھا۔
مسافر نے جعل سازی کرتے ہوئے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوائے۔
مسافر امیگریشن حکام کے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
مسافر اپنی جائے پیدائش اور خاندانی افراد کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا۔مسافر کے موبائل سے متعدد افغانستان کے فون نمبرز برآمد کر لئے گئے۔
مسافر کے موبائل سے افغانستان کے شناختی کارڈز کی تصاویر بھی برآمد کر لئی گئی۔
بعد ازاں ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔