کراچی( کرائم رپورٹر )
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت ڈی آئی جی حیدرآباد کے آفس میں اعلیٰ سطحٰی اجلاس کا انعقاد کیا گیااجلاس ایجنڈا میں شامل منشیات، گٹکا،ماوا کے پیڈلرز کی گرفتاریوں کی پروگریس،جرائم کی صورتحال پر پولیس ایکشن،شعبہ تفتیش کی تنظیم نو جیسے اقدامات اور چائینیز باشندگان کی سیکیورٹی پر رینج ڈی آئی جیز نے بریفنگ دی جس پر آئی جی سندھ نے مذید ہدایات دیں۔
منشیات،گٹکا،ماوا کی خرید وفروخت اور اسکی نقل وحمل میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں پر مشتمل پروگریس رپورٹ میں بتایا گیا کہ حیدرآباد رینج میں نارکوٹکس مافیا کے 392جبکہ گٹکا/ماوا کی خریدو فروخت میں ملوث 1023 ملزمان کو گرفتار کیا گیا میرپورخاص میں بالترتیب 54 اور 77 جبکہ شہید بینظیر آباد میں گرفتار کیئے گئے ایسے ملزمان کی تعداد 281 اور 695 رہیآئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ حیدرآباد،میرپور خاص اورشہیدبینظیر آباد رینج میں امن وامان کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کو تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ تفتیش کی تنظیم نو کے لیئے اٹھائے گئے جملہ اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور مقدمات کے کامیاب منطقی انجام کے لیئے باصلاحیت اور پیشہ ور انویسٹی گیشن افسران کو تعینات کیا جائے۔انہوں نے مذید کہا کہ تفتیش کی مد میں ہونیوالے اخراجات کی بروقت ادائیگی کو بھی ممکن بنایا جائے علاوہ اذیں قتل کے کیسز کو متعلقہ ایس ایچ اوز خود ہینڈل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کے قومی شناختی کارڈز اور بنک اکاؤنٹ بلاک کرنیکے لیئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ شعبہ تفتیش کے مجموعی امور و اقدامات کو مذید مربوط اور مؤثر بنایا جائے کیونکہ مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث گرفتار ملزمان کو مثالی سزاؤں میں شعبہ تفتیش کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ معاشرے میں جرائم کے پنپنے کا سبب منشیات کے آڈے ہیں لھذٰامنشیات، گٹکا،ماوا کے خلاف کامیاب ایکشن اور اس فعل میں ملوث عناصر کی بیخ کنی ہمارا ہدف ہیں جبکہ مرتکب ٹھرائے جانیوالے انکے سہولتکاروں کو ملازمت سے برطرف کرکے محکمہ پولیس کو کالی بھیڑوں سے پاک کرنا از حد ضروری ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرمجاز افرادی قوت کو واپس لیکر انھین تھانہ جات کے ڈسپوذل پر دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا پیغام نچلی سطح تک پہنچایا جائے۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز کی کارکردگی کو مذید بہتر بنانیکی ہدایات دیں آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹس سے منسلک چائینیز ماہرین/باشندگان کی سیکیورٹی کو ٹھوس اور فول پروف بنایا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ،حیدرآباد میرپورخاص،شہید بینظیرآباد رینج کے ڈی آئی جیز انکے متعلقہ ضلعی ایس ایس پیز اور ایس ایس پیز اسپیشل برانچ نےشرکت کی۔