اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین سے مزید50 کروڑ ڈالر کے حصول کےلیے دستاویزی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ چین کے جانب سے 50 کروڑ ڈالر فنڈز جلد سٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی بینک نے پاکستان کےلیے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی، پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس قسط ملنے سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔