اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )عالمی آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔امریکی خام تیل کی قیمت میں 6.39 فیصد کمی ہونے کے بعد تیل 66.77 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے جبکہ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 6 فیصد کمی ہونے فی بیرل قیمت 72.80 ڈالر پر آگئی ہے، گیس اور کوئلے کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔پاکستان میں رات کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، پٹرول پانچ روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 272 روپے فی لٹر ہو گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر اضافہ ہونے کے بعد قیمت 293روپے فی لیٹرہوگئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے56پیسے اضافہ ہونے سے فی لیٹر قیمت190روپے29پیسے ہوگئی ہے