اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس میں راﺅ انوار کو وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔جمعرات کو جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے راﺅ انور کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا اور نکالنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔عدالت نے راو انوار کو وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا. ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پیر کو کابینہ کا اجلاس ہے راﺅانوار چاہیے تو وہاں رجوع کریں۔راﺅ انوار کا نام نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔