اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر فوزیہ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور حکومت پاکستان سے درخواست کی کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔