کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف سینیر صحافی طاہر نجمی کے انتقال پر قاٸداعظم راٸٹرز گلڈ پاکستان کے سینیر اراکین نے ایک مشترکہ بیان میں قارٸین سے دعاٸے مغفرت کی اپیل کی کہ اللہ انہیں آخرت میں رحمت اللعالمین محمد صل اللہ علیہ وسلم کی سفارش نصیب فرماٸے۔مرحوم طاہر نجمی ایک جرات مند و دیانت دار صحافی تھے۔ قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ نصف صدی صحافت سے وابستہ رھے۔ آخری دور میں روزنامہ ”ایکسپریس“ کے ایڈیٹر کی حیثیت سے بہت نمایاں خدمات انجام دیں۔ قاٸد اعظم راٸٹرز گلڈ پاکستان کو پروموٹ کرنے میں مرحوم کا اھم کردار رھا ۔ مرحوم کراچی یونین آف جرنلسٹس اور کراچی پریس کلب کے بھی سیکریٹری رھے اور بعد ازاں CPNE کے سینیر اور فعال رکن رھے۔
آپ کے لواحقین میں اھلیہ پروفیسر نرگس رشید، صاحبزادہ شہر یار کنعان، اور صاحبزادی ڈاکٹر سومل طاھر شامل ھیں۔اجلاس کے شرکا میں قاٸداعظم راٸٹرز گلڈ پاکستان کے (صدر) جلیس سلاسل، (سیکریٹری جنرل) پروفیسر ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی (چیف آرگناٸزر) پروفیسر شازیہ ناز عروج کے علاوہ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، اورخواجہ رضی حیدر، ڈاکٹر معین الدین عقیل، ڈاکٹرنثار احمد زبیری، ڈاکٹرعصمت آرا، ڈاکٹرحسین بانو ، ڈاکٹرفاطمہ حسن ، نسیم انجم ، اخترسعیدی ، مشتاق سہیل ، ڈاکٹر حمیرا ناز غوری ، ملکہ افروز روہیلہ ، آسیہ سحر ، پروفیسرخیال آفاقی ، ڈاکٹرحفصہ صدیقی، فراست رضوی ، ڈاکٹراسحاق منصوری ، ڈاکٹرسہیل شفیق ، ریحانہ احسان ، محمدحلیم انصاری ، یسری طارق ، نسیم نازش ، سیدناصرعلی ، رضی الدین سید ، پروفیسر شازیہ ناز عروج ، نسیم احمدشاہ، ڈاکٹرغزالہ رضوانی، صبیحہ صبا، ڈاکٹرمعین الدین احمد (امریکہ)، عارف الحق عارف (امریکہ)، صغیراحمدجعفری، فضل الرحمان، بلقیس راحت، ڈاکٹرزیباافتخار ، ڈاکٹرعابدہ پروین ، صدف بنت اظہار حیدری، عاٸشہ بنت عارف اور طارق عرفان شامل ھیں۔
شرکا نے خاص طور پر اھل صحافت و ادب سے دعاٸے مغفرت کی اپیل کی ھے ۔