کراچی (نمائندہ خصوصی) جیل بھرو تحریک کی ناکامی اور ٹائیگر فورس کی بغاوت کے بعد پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا سینئر رہنماں کی جانب سے اعلی قیادت کو ملک گیر احتجاج کی تجویز دے دی گئی آئندہ چند روز میں تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں جیل بھرو تحریک سے متعلق کارکنان کی جانب سے توجہ نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آکر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی بنیادی کارکنان کی جیل بھرو تحریک میں عدم دلچسپی بتائی جاتی ہے کارکنان کے ساتھ ساتھ 10 لاکھ ٹائیگرز نے بھی جیل بھرو تحریک میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے تحت پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئی ہے۔ پنجاب سے 6 لاکھ 28 ہزار 476،سندھ سے ایک لاکھ 47 ہزار 66،خیبر پختونخوا سے ایک لاکھ 37 ہزار 189 بلوچستان سے 14 ہزار 269، اسلام آ باد سے 13 ہزار 990،آزاد کشمیر سے 11 ہزار 556 اور گلگت بلتستان سے 5 ہزار نوجوانوں کی جانب سے خود کو رجسٹرڈ کروایا گیا تھا جبکہ 50 ہزار نوجوانوں نے ٹائیگر فورس کے لیے بنائی گئی خصوصی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کروائی تھی جو جیل بھرو تحریک سے لا تعلق رہے تاہم سندھ میں رہنماں کی گرفتاریوں کے پیش نظر پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج پر غور شروع کردیا ہے آئندہ چند روز میں احتجاج کی تاریخوں سے متعلق اہم اعلانات متوقع ہیں ۔