کراچی ( نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وحدت امت وقت کی ضرورت ہے اور اس میں علما اور مشائخ کا اہم کردار ہے، پاکستان کی بقاءاور ترقی حقیقی جمہوریت سے وابستہ ہے، سیاسی قوتیں سیاسی و معاشی استحکام کیلئےکم سے کم نکات پرمتحدہوکرجدوجہد اپنائیں،ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست قربان کردی، ملک میں معاشی بحران ہے،اب ملک کے غریب نہیں امیر لوگوں کی قربانی کا وقت آگیا ہے،پاکستان کو بچانے کیلئے مراعات یافتہ اشرافیہ ایثار و قربانی کا عملی مظاہرہ کریں ورنہ وقت ہاتھ سے نکل جائے گا، اسلام و ملک دشمن اقدامات اور سازشوں کوروکنا پوری امت پر فرض ہے،علماء مشائخ منبرومحراب سے احترام انسانیت،تشدد سے پاک معاشرہ اور قومی یکجہتی کیلئے اپنا کردار ادا کریں،ان الفاظ کا اعادہ انہوں نے گزشتہ روز دورہ کراچی کے موقع پر ملک بھر کے علماءو مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماءمشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئر مین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا سے غیر رسمی ملا قات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ منظم پارٹی سے ہم قومی تحریک کامیاب ہوسکتی ہےمسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لئے ہر سطح پر وسیع فعال اور منظم پارٹی کی ضرورت ہے عہدیداروں اور کارکنوں کی علمی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور ان کی فعالیت دوبالا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پارٹی کے تمام اداروں کے انتخابات بروقت کیے جائیں،انہوں نے کہا کہ عوام کو زندگی کے ہر شعبے میں درپیش مشکلات و مسائل کی بروقت نشاندہی کی ہےاور انہیں حل کرنےکے لئےجدوجہد کی ہےحالات کاتقاضاہے کہ سیاسی مفادات اور ذاتی پسند ناپسند سے ہٹ کر پاکستان کے مفادات کے مطابق اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اکثر مسائل غربت بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے ہیں۔،لوگوں کے مسائل اور مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،مہنگائی کا سیلاب تھمنے کا نام نہیں لے رہا، قوم کو اب کسی سمت سے ریلیف کی امید نظر نہیں آ رہی،فاقہ کشی تک پہنچنے والی غریب عوام کی قربانیوں سے اب معاشی بحرانوں سے نہیں نکلا جا سکتا، امیر لوگوں کو اب ملک کا سوچنا ہوگااور قربابی دینا ہوگی۔