اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر پر امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی امریکی حکام سے آئی ایم ایف سے معاہدے پر بات کی ہے اور اب وزیرخزانہ اسحاق ڈار امریکی سفیر سے معاہدے پر بات کریں گے۔ذرائع بتاتے ہیں کہ امریکا سے بات چیت کے بعد رواں ہفتے کے دوران معاہدے کا امکان ہے، آج بھی آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات ہوں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط منواکر دوبارہ اسٹاف لیول معاہدے میں بلاوجہ تاخیر کر رہا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان ا?ئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرچکا ہے اور کئی محاصل میں اضافہ کیا ہے۔