ممبئی( نیٹ نیوز )
بالی وڈ کے سینئر اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک کو قتل کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وکاس مالو نامی ایک بزنس مین کی دوسری بیوی سانوی مالو نے دہلی کے پولیس کمشنرکو خط ارسال کیا ہے جس میں خاتون نے اپنے ہی شوہر پر اداکار کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔انوپم کھیر دیرینہ دوست ستیش کوشک کی میت کو ایمبولینس میں لے جاتے ہوئے آنسو نہ روک پائے.سانوی مالو نے اپنے خط میں پولیس کمشنر کو بتایا ہے کہ ستیش کوشک نے ان کے شوہر کو 15 کروڑ روپے کا قرض دیا تھا، اس رقم کی واپسی کے لیے ایک بار بیرونِ ملک ملاقات بھی ہوئی اور اس ملاقات کے دوران کافی تلخ کلامی کے بعد وکاس نے رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا۔سانوی نے بتایا کہ چونکہ اداکار ان کے شوہر کے فارم ہاؤس میں بیمار ہوئے تھے، اس لیے اُنہیں شک ہےکہ وکاس نے رقم واپسی کا مطالبہ کرنے پر اُنہیں قتل کر دیا۔
دوسری جانب پولیس نے بھی دہلی کے اس فارم ہاؤس سے کچھ مشکوک ادویات برآمد کی ہیں جہاں ستیش کوشک نے اپنی موت سے قبل ایک پارٹی میں شرکت کی اور پھر مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کی موت ہوئی تھی۔
دریں اثناء بالی وڈ کے آنجہانی اداکار و ہدایت کار ستیش کوشک کے منیجر سنتوش رائے نے اداکار کے مرنے سے قبل کہےگئے آخری الفاظ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ستیش کوشک کو نئی دہلی میں کار میں سفرکے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ 66 برس کی عمر میں چل بسے۔اب ان کے منیجر سنتوش رائے نے انکشاف کیا ہےکہ ستیش کوشک کو جب دل کا دورہ پڑا تو انہیں کہیں نہ کہیں احساس ہوگیا تھا کہ اب وہ مزید نہیں جی سکیں گے لہٰذا وہ یہی کہہ رہے تھے کہ ‘مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا’۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سنتوش رائے نے اس رات کی تفصیل بتائی جس رات ستیش کوشک نے دنیا کو الوداع کہا، چونکہ وہ اداکار کے ہمراہ ہی تھے۔