لاہور( نیٹ نیوز، مانٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی کی پلاننگ تیار ہے۔
ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے این آر او لیا ان کو مجھ سے خطرہ تو ہونا ہی ہے، ملک کا کوئی قانون ہے یا اسے ملکہ کے حکم پر چلانا ہے؟عمران خان کا کہنا ہے کہ اختلاف کرتے ہیں تو اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہم اداروں سے لڑائی کریں گے، مجھے نظر آرہا ہے کہ صرف عدلیہ ہ ی ملک کو تباہی سے بچا سکتی ہے، اگر یہ ہم سے بہتر معیشت چلاتے تو میں چپ کر الیکشن کا انتظار کرتا، ملک مقروض کرکے پیسے باہر لے گئے تو یہ ملک کیسے ٹھیک کر سکتے ہیں، صاف شفاف انتخابات کے علاوہ ملک کو دلدل سے نکالنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
، ان کا پلان تھا ہم سب کو باہر کرکے الیکشن کراتے، آج جتنے لوگ تھے مجھے خوف ہوا کہ نکلے تو خون خرابہ ہو گا، ہم عدالت کے پاس جا رہے ہیں کہ ہمیں عدلیہ سے آر اوز چاہئیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم نواز کو جلسوں کی اجازت ہے ہمیں نہیں، کیا یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟ ن لیگ کا بیڑا غرق میری وجہ سے نہیں ہو رہا بلکہ اس وجہ سے ہو رہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی بیٹی کو اوپر بٹھا دیا ہے، ن لیگ کے پرانے لوگ اس خاتون سے آرڈر لیں گے جس نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا، وہ ہر دوسرے روز ایسی بات کر دیتی ہے جو ہمارا فائدہ کراتی ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ گرفتاری کی صورت میں پلاننگ تیار ہے، وقت پر بتائیں گے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا میں نے کبھی نہیں کہا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو آرمی چیف بناؤ، یہ گیم اپنا کھیل رہے تھے اور مجھے استعمال کیا جا رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ لیول پلئینگ فیلڈ اسے کہتے ہیں کہ دوسرے کے ہاتھ باندھ دو اور اگلے کے ہاتھ میں بندوق پکڑا دو۔