کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) بلوچستان کے صوبائی وزیر مواصلات عبدالرحمن کھتران کوکوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل ہدہ سے رہا کر دیا گیا ،ان کی رہائی کا حکم گزشتہ روز بارکھان کی عدالت نے دیا تھا،جیل کے مین دروازے پر میڈیا اور کھیتران قبیلے کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن جیل انتظامیہ نے انہیں جیل کے پچھلے دروازے سے رہا ہونے کے بعد روانہ کر دیا۔سانحہ بارکھان کے الزام میں گرفتار عبدالرحمن کھتران کوہفتے کوکوئٹہ جیل سے رہا کر دیا گیا عبدالرحمن کھیتران نے 22 فروری کوپولیس کو گرفتاری دی تھی۔ رعبدالرحمن کھیتران پر خان محمد مری نے بارکھان میں ایک خاتون سمیت 3 افراد کے قتل کا الزام عائدکیا تھا۔جس پر بارکھان کی عدالت نے گذشتہ روز انکی درخواست ضمانت عدم شواہد کی بنا پر10لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور کی تھی خان محمد مری نے اپنے 2بیٹوں کے قتل کا الزام عائد کیا تھاجس پر مری اتحاد نے کوئٹہ میں چار روزہ احتجاجی دھرنا بھی دیا تھابعد میں پولیس نے خان محمد مری کی بیوی، ان کی ایک بیٹی اور 2 بیٹوں کو بارکھان سے تلاش کرکے کوئٹہ پہنچایا تھا