پشاور (نمائندہ خصوصی) پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہ لینے کافیصلہ کیا ہے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے کوئی بھی امیدوار این اے 22مردان،این اے 24چارسدہ اور این اے 31پشاور کے حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گا۔مذکورہ نشستوں کےلئے کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 مارچ جبکہ پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔اس حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم انے کہا ہے کہ یہ نشستیں تحریک انصاف نے خالی کیں ،وہی الیکشن کا شوق پورا کرے۔