اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )نیپرا نے رواں سال بجلی کے صارفین سے 14روپے 24پیسے فی یونٹ تک وصول کرنے کی اجازت دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے شہریوں سے 13 روپے 87پیسے فی یونٹ وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ سرچارج رواں سال 8ماہ میں وصول کیا جائےگا۔نیپرا کے مطابق 200یونٹ استعمال کرنےوالے پروٹیکٹو صارفین سے 8ماہ میں 89پیسہ سے 2 روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے، دو سو یونٹ تک استعمال کرنےوالے نان پروٹیکٹو صارفین سے 79پیسہ تا دو روپے 75پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے۔اسی طرح 300یونٹ استعمال کرنےوالے صارفین سے بھی 79پیسہ سے دو روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائینگے، کسانوں سے 8ماہ میں 50پیسہ سے 3روپے فی یونٹ تک اضافی وصول کئے جائیں گے۔دریں اثنا کے الیکٹرک صارفین کےلئے 13روپے 87پیسے فی یونٹ تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔