اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے تجربے کو بہتر بنانے کےلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے معاشی ماہرین کی ایک ٹیم نے جمعہ کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد سے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں Behavioral Interventionsکے ذریعے ٹیکس کی تعمیل اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا۔ورلڈ بینک کی معاشی ٹیم جس میں جوناتھن کارور، اینا ماریا مینڈیز، لوسی پین اور ارم توقیر شامل تھے جنہوں نے چیئرمین ایف بی آر کو بین الاقوامی تجربات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں ٹیکس کی تعمیل کی بہتری کےلئے ممکنہ شعبوں میں Interventionsپر تبادلہ خیال کیا۔ ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے تجربے کو بہتر بنانے کےلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جہاں ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ذمہ داریوں کی ادئیگی میں سہولت فراہم کی جا سکے گی۔