کراچی ( نمائندہ خصوصی )نامعلوم شخص نے 15 پر فون کر کے کراچی کے جناح اسپتال میں بم کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جناح اسپتال کی ایمرجنسی اور این آئی سی ایچ کی سرچنگ کی۔فون کرنے والے شخص نے بم کی اطلاع دینے کے بعد اپنا نمبر بند کر دیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جناح اسپتال کی ایمرجنسی اور این آئی سی ایچ کو کلیئر قرار دے دیا۔پولیس کے مطابق علی الصبح 5 بج کر 35 منٹ پر نامعلوم شخص نے اطلاع دی کہ میں نے جناح اسپتال میں بم رکھ دیا ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے جناح اسپتال، ایمرجنسی و پارکنگ ایریا، ویٹنگ ایریا اور دیگر اطراف کے مقامات کی سرچنگ اور چیکنگ کی لیکن کوئی بھی مشکوک چیز دیکھنے میں نہیں آئی۔اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نےجناح اسپتال کی ایمرجنسی اور این آئی سی ایچ کی سرچنگ کی اور دونوں کو بھی کلیئر قرار دے دیا۔