لاہور (نمائندہ خصوصی) لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچا دی گئیں۔وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی وانسانی وسائل کی ترقی ساجد حسین طوری کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں تیونس سے براستہ جدہ لاہور لائی گئیں، اوورسیز پاکستانی فاﺅنڈیشن کے نمائندے نے لاشیں ورثاءکے حوالے کر دیں۔کشتی حادثے میں جاں بحق 7افراد میں سے 6 کا تعلق گجرات سے ہے۔دو روز قبل اٹلی میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں لاہور لائی گئی تھیں۔یاد رہے کہ اٹلی اور لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثات میں 9پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔