لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ق کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی نئی کوشش، چوہدری سرور کو ق لیگ کی صدارت سونپنے کا فیصلہ، چوہدری شجاعت سرپرست اعلیٰ ہوں گے، علیم خان اور جہانگیر ترین کو شمولیت کی دعوت بھی دے دی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق عام انتخابات سے قبل نئی صف بندیاں شروع ہوگئیں ہیں، سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سمیت کئی شخصیات کو مسلم لیگ ق میں شمولیت کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے،، چوہدری سرور کو مسلم لیگ ق کی صدارت بھی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، چوہدری شجاعت حسین ناسازی طبیعت کے باعث ق لیگ کے سرپرست اعلی ہونگے،ذرائع کے مطابق چوہدری سرور کی چوہدری شجاعت سے کئی ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں، چوہدری سرور سمیت بعض شخصیات آئندہ چند روز میں ق لیگ کا حصہ بنیں گی، علیم خان اور جہانگیر ترین کو بھی ق لیگ میں شمولیت کی پیش کش کی گئی ہے، ابھی دونوں نے واضح جواب نہیں دیا تاہم حمایت کی یقین دہانی کروائی، مختلف سیاسی جماعتوں کے ناراض اراکین سے بھی رابطے جاری ہیں۔