بیجنگ (شِںہوا) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفر نس کے منشور میں ترمیم کا مسودہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفر نس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے جاری اجلاس میں غوروخوض کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہوننگ نے اجلاس میں شرکت کی۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13 ویں قومی کمیٹی کے نا ئب چیئرمین بیٹر نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے منشور میں ترمیمی مسودے بارے سیاسی مشیروں کو بریفنگ دی ۔
بیٹر نے کہا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے منشور میں مناسب ترمیم کرنا کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں کثیر الجماعتی تعاون اور سیاسی مشاورت کے نظام کی بہتر انداز میں پیروی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی ادارہ جاتی تعمیر اور خود تعمیر کو مستحکم کرنے کے لئے ضروری ہے۔
بیٹر نے کہا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا منشور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں صرف اس وقت بہتر کردار نبھا سکتا ہے جب اسے نئے حالات اور ضابطوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔
بیٹر نے کہا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے منشور میں ترمیم سے یہ عمومی طور پر مستحکم رہے گا ۔ اس کا ڈھانچہ تبدیل نہیں ہوگا۔ کچھ اہم چیز وں کو بہتر بنا تے ہو ئے متعلقہ امور کو جد ید بنا یا گیا ہے۔
اس کا عمومی خاکہ اور اہم مواد 1982 میں ختم کردیا گیا تھا۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے منشور میں 1994، 2000، 2004 اور 2018 میں 4 ترامیم کی گئی تھیں۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں کمیٹی کا اجلاس 4 مارچ کو شروع ہوا تھا جو 11 مارچ تک جاری رہے گا۔