کراچی(بیورو رپورٹ)کراچی میں ضلعی انتظامیہ نے جیل چورنگی پر واقعے سپر اسٹور میں لگنے والی آگ سے متاثرہ عمارت کے کسی بھی رہائشی کا عمارت میں داخل ہونا جرم قرار دیدیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق عمارت کا کوئی بھی رہائشی بلڈنگ میں داخل ہونے پر جرم کا مرتکب ہوگا، عمارت میں داخل ہونے کی کوشش پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ عمارت کے مرکزی دروازے پر تالے لگا دیئے گئے ہیں
جبکہ عمارت کے تمام راستوں پر سیکیورٹی گارڈ تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ تو عمارت کو ناقابل رہائش قرار دے چکی ہے تاہم ایس بی سی اے کولنگ کا عمل مکمل ہو جانے کے بعد عمارت کے قابل رہائش ہونے کا فیصلہ کریگی
۔