کراچی(نمائندہ خصوصی) محکمہ خوراک سندھ میں مبینہ کرپشن، اربوں روپے مالیت کی 26 ہزارمیٹرک ٹن گندم غائب ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گوداموں سے گندم غائب ہونے کے الزام میں 8 فوڈ انسپکٹرز اور سپروائزرز کو معطل کردیا گیا انکوائری مقرر کر دی گئی۔ محکمہ خوراک سندھ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے اور محکمہ خوراک کے گوداموں سے 26 ہزار881 میٹرک ٹن گندم غائب کر دی گئی۔محکمہ خوراک سندھ کے مطابق بینظیرآباد سے 13 ہزار 965، نوشہروفیروز سے 9 ہزار 836 میٹرک ٹن، خیرپور سے 1290 اور 1790 میٹرک ٹن گندم غائب ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل افسران کے سینٹرز پرمجموعی طورپر26 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم تھی اور یہ گندم 2021-2022 کے سیزن کی رکھی گئی تھی۔