اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ کو (آج) جمعرات کو بریفنگ کےلئے طلب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ کو (آج) 9 مارچ کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے بریفنگ کے لئے طلب کر لیا ۔ جاری بیان کے مطابق دونوں وزارتوں کے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔ وزارت خزانہ سے الیکشن کے انعقاد کے لئے فنڈز کی فراہمی کا کہا جائے گا جبکہ وزارت داخلہ کو الیکشن کی سیکورٹی کےلئے آرمی ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا جائے گا۔ وزارت داخلہ سے یہ بھی کہا جائےگا کہ جی ایچ کیو اور وزارت دفاع سے رابطہ کرکے فوج کی الیکشن ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے۔