کراچی ( نمائندہ خصوصی ) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چالہ کی ہدایت پر ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی مہم کے 19وے دن تک مجموعی طور پر 48,650گاڑیاں چیک کی گئی۔ مختلف وجوہات کی بنا پر 3,632 گاڑیاں قبضے میں جبکہ 4,090کے کاغذات ضبط کیے گئے۔ روڈ چیکنگ مہم کے دوران 19ویں دن تک تقریبا 6کروڑ روپے تک ٹیکس وصول کیا جا چکا ہے۔ کراچی میں 13,059، حیدرآباد میں 16,505، سکھر میں 5,393، میرپورخاص میں 6,266، لاڑکانہ میں 4,655، اور شہید بےنظیر آباد میں 2,772گاڑیاں چیک کی گئیں۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چالہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی مہم 10 مارچ تک جاری رہے گی۔ صوبائی وزیر نے روڈ چیکنگ مہم کے دوران عوام کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔