نوں: صوبہ کے پی کے ضلع بنوں میں شادی کی تقریب خونی شکل اختیار کرگئیں، جہاں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں خواجہ سرا قتل ہوگیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ بنوں کے علاقے گریڑہ شاہجہان میں پیش آیا جہاں شادی میں موسیقی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو گروپ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، بات ہاتھا پائی سے اسلحے پر جاپہنچی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ زیادہ بڑھا تو دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں رقص کے لئے بلایا گیا خواجہ گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے حادثے پر پہنچی تو مشتعل افراد نے ان پر بھی فائرنگ کردی، تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کیسے پیش آیا؟تنازع کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔