پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ الیکشن ہوگا لیکن اس سے پہلے فیصلہ ہوگا، پہلے احتساب ہوگا پھر انتخاب ہوگا، انتخاب سے پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کرنا ہوں گئےتفصیلات کے مطابق
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان کو پیغام دیا کہ اب عدلیہ کی فکر چھوڑو اپنی فکر کرو کیونکہ اب انصاف ہوگا اور عمران خان کا نام لینے والا کوئی نہیں بچے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف جرائم میں ڈوبے عمران کی دو پیشیاں اور دوسری طرف بے گناہ نواز شریف کی 200 پیشیاں، ایک طرف بغیر جرم نواز شریف کی ایک سال قید، دوسری طرف 48 گھنٹوں میں ضمانتیں، اب یہ پیش ہوگا تو بھی پھنسے گا، نہیں ہوگا تب بھی پھنسے گا کیونکہ اس کا کیس بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کا نہیں، آف شور کمپنی چھپانے کا ہے۔
مریم نے کہا کہ عمران خان پر کیس 55 ارب روپے کی چوری کا ہے، توشہ خانہ کے تحفے چھپانے کا ہے،عمران خان نے قوم سے صرف پیسے نہیں اپنی بیٹی بھی چھپائی۔مریم نے کہا کہ الیکشن ہوگا لیکن اس سے پہلے فیصلہ ہوگا، پہلے احتساب ہوگا پھر انتخاب ہوگا، انتخاب سے پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کرنا ہوں گے۔