لاہور( نمائندہ خصوصی )
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو تحریک انصاف کا صدر مقرر کردیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے دستخطوں سے پرویز الٰہی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
فواد چوہدری نے عمران خان کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی پرویزالٰہی کو پیش کی۔ چوہدری پرویزالٰہی نے عمران خان سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ عمران خان نے جو اعتماد کیا اس کیلئے شکرگزار ہوں، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر آئین اور قانون کی سربلندی کی جدوجہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں آئین اورقانون اورعام آدمی کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان کا راستہ روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں، ملک میں ہونے والا ہر سروے اور ہر ضمنی الیکشن عمران خان کی مقبولیت کی گواہی دے رہاہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ق) کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔