ڈھاکہ( نیٹ نیوز ) بنگلہ دیش کےدارالحکومت ڈھاکہ کی سات منزلہ عمارت میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں پندرہ افراد جاں بحق جب کہ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا گنجان آباد علاقےکی مارکیٹ میں ہوا، عمارت میں سینیٹری مصنوعات کی دکانیں اور گودام بنے ہوئے ہیں۔ابتدائی طور پر دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی تاہم تفتیشی ٹیمیں اور بم ڈسپوذل کا عملہ جائے دھماکا پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔۔دھماکے سے دکانیں تباہ ہو گئیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ کئی دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ریسکیو ٹیموں اور متعلقہ اداروں نے واقعے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اب تک 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔