کراچی( نیٹ نیوز )
شب برأت کے موقع پر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشری اقبال نے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔رحمتوں اور برکتوں والی رات شب شب برأت کے موقع پر آج گھروں اور مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جارہا ہے، جبکہ ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے بھی دعائیں مانگنے کا سلسلہ جاری ہے۔
شب برأت کے موقع پر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشری اقبال نے بھی سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔بشری اقبال نے عامر لیاقت کی قبر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ'(مرحوم) کی آج کی رات آپ سب کے ساتھ دعا مانگتے ہوئے گزرتی تھی ، آج وہ خود آپ سب کی دعاؤں کے منتظر ہیں،اپنی خاص دعاؤں میں ان کو ہمیشہ یاد رکھیے گا’۔انہوں نے مزید لکھا کہ’ دعا کرنے کا سلیقہ ہم میں سے بہت لوگوں نے انہیں سے سیکھا ہے۔ اللہ پاک ان کی قبر کو بقعہ نور بنا دے اور آگے کی تمام منازل آسان فرمائے آمین۔